گندے پانی کا غیر مرکزی علاج
گندا پانی عوامی تشویش کا ایک اہم حصہ ہے، خاص طور پر حفظان صحت، صحت، قابل تائیدی اور پانی کی دستیابی سے متعلق بڑھتے مسائل کی روشنی میں۔ گندے پانی کا غیر مناسب استعمال اور ناقص انتظام سماجی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی نظاموں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے.
اقوام متحدہ کے قابل تائید ڈویلپمنٹ مَقصُود (Sustainable Development Goals) ہدف 6 کا مقصد دنیا بھر میں پانی کو دوبارہ کرامد بناننے اور دوبارہ استعمال کو فروع دیتے ہوۓ 2030 تک سب کے لیے مناسب اور منصفانہ صفائی اور حفظان صحت کے نظام تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈبلیو ایچ او (WHO) کی رپورٹ کے مطابق، تقریبا 4.5 بلین لوگ ابھی تک محفوظ حفظان صحت کے نظام تک رسائی نہیں رکھتے ہیں اور 80٪ گندے پانی کو دوبارہ استعمال یا علاج کیے بغیر ماحولیاتی نظام میں چھوڑ دیتے ہیں. دنیا کے بہت سے علاقے دیہی یا نصف شہری خواص رکھتے ہیں۔ دیہی کمیونٹیوں میں صفائی کے اعداد و شمار صحت، حفظان صحت، اقتصادی اور سماجی مسائل کی نشان دیہی کرتے ہیں جو ایک کفایت شعار، کارگزار، قابل تائید اور علاقے کےموافق گندے پانی کے علاج کی تکنیکوں کی کھوج کی ضرورت پر روشنی دالتے ہیں.
غیر مرکزی گندے پانی کےعلاج کے نظام نسبتن گندے پانی کی کم مقداروں کا علاج فراہم کرتے ہیں جس کا احراج مُفرد گھر یا قریبی قربت میں واقع گھروں سے ہو، ان نظام کی توجہ غذائی اجزاء اور توانائی کو پھر سے حاصل کرنے اور پانی کے دوبارہ استعمال پر ہوتی ہے۔ دیہی اورنصف شہری علاقوں میں گندے پانی کے نظام سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے غیر مرکزی حکمت عملی ایک منطقی، پائیدار اور قابل تائعید حل کے طور پر ظاہر ہوتی ہے. گندے پانی کو غیر مرکزی طور پر اکھٹا کرے، علاج کرنے، ضائع کرنےاور دوبارہ استعمال یا کرامد بنانے کے لئے کئی طریقے موجود ہیں، لیکن اس مسئلے کا کوئی طے شدہ یا عالمی حل نہیں ہے، اس معاملے میں ہر مقدمہ کے مطابق محتلف حل کی تلاش کرنا ضروری ہے.
اس موضوع کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ذیل درج عناصر پر کلک کریں.
مندرجہ ذیل ہفتوں میں مزید معلومات شائع ہوں گی…
اس دوران، اگر آپ دیہی ترقی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو، براہ مہربانی ہماری ویب سائٹ پر مزید نظر ڈالیں. برائے مہربانی ذہن میں رکھیں کہ نئے مواد ہفتہ وار دستیاب ہوتے ہیں.
نئے مواد شائع ہونے پر ای میل وصول کرنے کے لئے ہمارے نیوز لیٹر میں شمولیت اختیار کریں.