This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)
ہم آپ کے لئے ایک فورم پیش کرتے ہیں: ہماری کمیونیٹی جو کے علمی تبادلے، باہمی تعاون اور نیٹ ورکنگ کی عوامی جگہ ہے۔ ادھر ماہرین مستقبل کے ماہرین سے مشورہ کرسکتے ہیں، مواد آپس میں بانٹا جاسکتا ہے اور مزید بہترکیا جا سکتا ہے۔
روائول کمیونیٹی فورم
یہ فورم آپ کے لیے نامزد کیا گیا ہے: روائول کمیونیٹی! یہ ان تمام لوگوں کے لئے وقف ہے جو دیہات بحال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یا جنہوں نے ہماری سیمولیشن گیم اور ہیمبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ہمارے لیکچرزمیں حصہ لیا، روائول کے لئے ای۔ لرننگ مواد کو تخلیق کیا اور ہمارے ساتھ مل کر کام کیا۔ آپ، پیارے ریڈرز، ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں بیشک آپ یہاں نئے ہیں! ہمارے ساتھ اپنے خیالات، علم اور تجربات کا کو بانٹیں۔ آپ آن۔لائن دوسروں سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں، نئے ای-لرننگ مواد تخلیق کرسکتے ہیں یا آپ کے منصوبے سے متعلق مشاورت طلب کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کا حصہ لینے کا موقع ہے اور یہ ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ ہم ایک عالمی سماج کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں! آئیں ہم دیہی علاقوں کو مل کر بخال کریں۔ ہمارے ساتھ فورم میں شامل ہوں۔
ابھی کے لئے یہ فورم صرف انگریزی میں دستیاب ہے ، ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس کے بارے میں مزید پڑھیں۔
فورم کی کیٹیگریز
فورم کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہم ایک حصے میں بحث شروع کریں گے اور آئندہ ہفتوں میں مزید حصے جاری کریں گے۔
بہث کے لئے پہلی کیٹیگری ‘مواد کی شمولیت’ ہے۔ یہاں آپ موجودہ روائول مواد پر اپنے خیالات یا تصاویر میں شراکت کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو بارانی کاشتکاری کے ٹول باکس پر بحث کرنے اور اسکو آگے بڑھانے کے لئے دعوت دیتے ہیں۔ مواد کو بڑھانے کے لئے ہم آپ کے خیالات، تصاویر اور تجربہ جمع کرتے ہیں۔ آپ اس تعاونی علم کی پیشکش کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کیٹیگری ‘مواد کی شمولیت’ کو کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اس کیٹیگری کو’ادبی حلقہ’ کہا جاتا ہے۔ اس میں ادب کے بارے میں سب کچھ موجود ہے، کیونکہ ہمارے موجودہ ورکنگ پیپر پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے تبصرے اور خیالات کو بھی شامل کر سکتے ہیں اور آن۔لائن دوسروں کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ روائول اشاعت سیریز میں ایک ورکنگ پیپرکے حتمی اشاعت سے پہلے آپ کی شراکتوں کو اکاؤنٹ میں لیا جاتا ہے۔
کیٹیگری ‘ادبی حلقہ’ کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ترجمہ کیٹیگری روائول کے ترجمہ کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ روائول عناصر سے متعلق اپنے ترجمے شامل کریں یا پھر ترجمے سے متعلق تکنیکی اور لسانی مسائل پر بحث کریں۔ بےشک، آپ کو آپنے کام کے لۓ کریڈٹ دیا جائے گا اور ہماری ویب سائٹ پر ایک شرکت دار کے طور پر درج کیا جائے گا۔
ترجمہ کیٹیگری کو کھولنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ہم ایک ایسی کیٹیگری شامل کریں گے جہاں آپ اپنے کیس کی پوسٹ کے ذریعے پراجیکٹ یا کمیونٹی تلاش کرسکتے ہیں۔ سب نہیں، لیکن ان میں سے کچھ کیس اسٹڈیزہیمبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ونٹرسمیسٹر کے لیے چنی جائیں گی، یا براہ راست آن لائن تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پراجیکٹ مشاورت پر مزید معلومات یہاں پائی جا سکتی ہیں۔
فورم میں ابتدا کریں
فورم میں حصہ لینا مشکل نہیں۔ فورم کھولنے کیلئے یہاں کلک کریں (نیا براؤزر ٹیب میں کھل جائے گا)۔ وہاں آپ اپنے ذاتی اکاؤنٹ تشکیل کر کے ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے اوپری دائیں کونے پرسائن اپ پرکلک کریں۔ TUHH کے ارکان اپنے LDAP لاگ ان کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو سائن اپ کے عمل کے دوران کسی بھی مشکل کا سامنا پرے، تو ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ ایک بار جب آپ اپنا ذاتی اکاؤنٹ قائم کرلیں گے تو آپ موضوعات کا جواب، تصاویر اپ لوڈ اور پوسٹس کولائیک کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ بیج اکٹھے کر سکتے ہیں۔ جتنی زیادہ مشغولیت، اتنے زیادہ بیج۔ اس سے آپ اعلی اعتماد کی سطح پایں گے اور فورم کے منتظمین بن سکتے ہیں۔ فورم کے سوالات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں(صرف انگریزی میں دستیاب ہے)۔
مندرجہ ذیل ہفتوں میں فورم میں مزید کیٹیگریز شائع کی جائیں گی۔ نئے مواد شائع ہونے پر ای میل موصول کرنے کے لئے ہمارے نیوز لیٹر میں شمولیت اختیار کریں یا سوشل میڈیا پر ہمارے پیروی کریں۔ ہمارے پراجیکٹ کی تفصیل یا روائول کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ آپ نیوز سیکشن میں موجودہ پروجیکٹ اپ ڈیٹس کو تلاش کرسکتے ہیں۔