This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)
انٹرایکیو لیکچرز کو روائول کے مجازی تدریسی کمرہ کے طور پر تصور کیا جاتا ہے، جہاں طالب علم مہمان لیکچرار کے دیے گئے درس میں شرکت کرتے ہیں. لیکچر کے دوران، طلباء کو ان کے علم کی جانچ کے لیے مختصر کوئز میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے. لیکچرز عام طور پر وسیع اور منسلک موضوعات سے متعلق ہوتے ہیں اور آپ کو دیہی ترقی اور دیہی بحالی کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں.
خام زمین ایک قدرتی مواد ہے جو قدیم زمانے سے تعمیر میں استعمال کیا جاتا رہا ہے. یہ ایک عمدہ تعمیراتی مواد ہے، خاص طور پر گرم آب و ہوا والے علاقوں کے لیے اور اس میں کنکریٹ جیسی بہت سی خصوصیات ہیں.
چاول کے بھڑاؤ کا نظام عام طور پر زیادہ پانی کے استعمال پر مبنی چاول کی پیداوار کے نظام کی ایک متبادل کاشتکاری کی حکمت عملی ہے. یہ نظام موسمی اتار چڑھاؤ میں فصل کو لچکدار اوربہتر پیداوار یقینی بناتا ہے۔.
مٹی، پانی اورخوراک کی حفاظت ایک دوسرے سے انتہائی منسلک ہیں. صحت مند اور اچھے معیار کی مٹی،خوراک کی پیداوار کے لئے سب سے اہم بنیادوں میں سے ایک ہے. مٹی کے وسائل میں کمی اور خوراک کی بڑھتی طلب مستقبل کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
ماحولیاتی مکانات کا مطلب یہ ہے کہ عمارت کے ہر مرحلے کی منصوبہ بندی ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اور وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی ہو. ماحولیاتی تعمیر کیلئے کئی پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہے.
بزریعہ آب بیماریاں وہ بیماریاں ہیں جو کہ ایسے کھانے یا پینے کے اِدخال سے پھیلتی ہیں جو کہ گندے پانی میں پاۓ جانے والے مرض اَور جراسیم سے آلودہ ہوں۔ ترسیل کا عمل زبانی یا غسل، دھونے، پینے اور کھانے کے دوران پاخانہ سے اِتّصال کی وجہ سے ہوتا ہے.
زیر زمین ڈیموں کو خشک اور نیم خشک علاقوں میں خُرد طاس بارش کے پانی کے ذخیرے کی ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. ان کی بنیادی طور پر دو اقسام موجود ہیں: زیریں سطحی ڈیم اور ریت ذخیرہ ڈیم.