منصوبے کی تفصيل

This post is also available in: English Español (Spanish) Français (French) Deutsch (German)

روائول قابل تائید دیہی ترقی سے متعلق ای ۔ لرننگ مواد کی پیداوار سے مُنسلک ہے۔ یہ منصوبہ ہیمبرگ اوپن آن لائن یونیورسٹی  کے حصے کے طور پر 2016 سے موجود ہے. روائول ٹیم ہیمبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی  کے حصے کے طور پر انسٹیٹیوٹ آف ویسٹ واٹر مینجمینٹ اینڈ واٹر پروٹیکشن میں ای ۔ لرننگ مواد تیار کرتی ہے.

روائول کا مقصد قابل تائید اعمال سے متلق علم کو پھیلانا ہے. یہ ای ۔ لیرننگ کی ویب سائٹ آپ کو صفائی، پانی اورزمین کے تحفظ کے شعبات میں قابل تائید اعمال کو لاگو کرنے کے لئے آلات فراہم کرتی ہے.

RUVIVAL Logo

روائول کا نشان (لوگو) دیہی علاقوں کی تجدید کی علامت بند کرتا ہے، خاص طور پر زمینی کٹاؤ سے متاصر ذدہ دیہی علاقے. دیہی علاقوں میں سب سے اہم وسائل موجود ہوتے ہیں، جیسے کہ صحت مند اور زرخیز مٹی غزائ فصل کی پیداوارکی بنیاد ہےاور زرعی اعمال ہمارے آبی  وسائل کی صحت سے منسلک ہیں.

روائول کا مواد چار حصوں پر مشتمل ہے: ٹول باکس، لیکچرز، ایک سنگین کھیل اور ترقی پذیر روائول کمیونٹی. نئا مواد ہر ہفتے انگریزی، ہسپانوی اور 2019 سے جرمن زبان میں بھی ٹول باکس یا لیکچرز میں شامل کیے جاتے ہیں. نئے اشاعتوں سے باخبر رہنے کے لئے آپ ہمارے نیوز لیٹر کے لئے سائن اپ کرسکتے ہیں.

ٹول باکس

روائول ٹول باکس زمین کو بحال کرنے،ہم آہنگی استعمال کرنے، اور دیہی علاقوں کو بحال کرنے سے متلق علم اور طریقوں پر مشتمل ہے. ٹول باکس کا ہر ایک حصہ، موضوع متعارف کرانےکے لیے ایک ویڈیو اورمختصر خلاصہ، موضوع کی گہرائی میں جانے کے لیے ایک ادبی جائزہ، اور موضوع پر اپنےعلم کی جانچ کرنے کے لئے ایک کوئز پر مشتمل ہے.

ٹول باکس ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طالب علموں، اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ہیمبرگ  میں واٹر مینجمنٹ اینڈ واٹرپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے محققین نے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ جن کا مقصد تنذل علاقوں کو بحال کرنا اور نئے علاقے بنانا ہے, جو کہ نہ صرف قابل بود و باش ہوں بلکہ زندہ رہنے کے قابل ہوں. روائول کی تمام اشعات ہمارے ریڈنگ سیکشن  میں دستیاب ہیں جنہیں آپ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ ہم کھلی اور مفت رسائی کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید اس کے ہر ٹول باکس میں کئ اور آلات، جیسے کہ موضوع سے متعلق امورِ معلومہ، کیلکولیٹر, دستی رسالے وغیرہ موجود ہیں۔

لیکچرز

ملٹی میڈیا لیکچرز کو ایک مجازی تدریسی کمرہ کے طور پر تصور کیا جاتا ہے، جہاں طالب علم مہمان لیکچرار کے دیے گئے درس میں شرکت کرتے ہیں. لیکچر کے دوران، طلباء کو ان کے علم کی جانچ کے لیے مختصر کوئز میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے. لیکچرز عام طور پر وسیع اور منسلک موضوعات سے متعلق ہوتے ہیں اور آپ کو دیہی ترقی اور دیہی بحالی کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں.

کھیل

روائول ایک سنگین کھیل پیش کرتا ہے، جو سال ميں ایک بار 6-8 ہفتوں کے لئے کھیلا جاتا ہے. مقصد یہ ہے کہ ایک ماحولیاتی ٹاون کی ایک مصنوعی دنیا میں مختلف ممالک میں مختلف حالات کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے.اس کھیل میں محتلف گروپس اپنے علم کا تبادُلہ کرتے ہیں، وہ مختلف ماحول میں ہونے کے باوجود منصوبہ سازی کے عمل میں ایک سی رکاوٹوں سے گزرتے ہیں. اس کھیل میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے اور ترقیاتی عمل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، تاہم بنیادی منصوبہ بندی کے گروپس TUHH کے کورس پروگرام میں شامل ہوتے ہیں۔ 2017 سے ہیمبرگ، پیرس اور تولیز کے طالب علم روائول ٹیم کی طرف سے پیدا کردہ مصنوئ دنیا میں چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوے ماحولیاتی ٹاؤن کی منصوبہ بندی کرتے ہے. ہم 2019 میں اس دنیا کے بڑھاؤ کی امید کرتے ہیں، لہذا اگر آپ شرکت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو، براہ مہربانی ہمارے رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں.

کمیونٹی

روائول کمیونٹی لوگوں کو علم کے تبادلہ اور تجربے کے لئے جوڑتی ہے. آپ یہاں سیاق و سباق, تصاویر اور خیالات کو شامل کر کے شایہ کرنے کے لیے مزید مواد کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں.

روائول کس طرح تخلیق کیا گیا ہے اس کی ایک جھلک کے لئے، ہمارے سیکشن روائول  کی تخلیق پر ایک نظر ڈالیے. آپ سوشل میڈیا پر بھی ہمارے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں. اگر آپ ہم سے رابطہ کرنا چاہیں تو، برائے مہربانی ہمارے رابطہ فارم کا استعمال کریں.